سری نگر، 20نومبر :- جنوبی کشمیر میں ایک اور نوجوان نے مسلح عسکری گروپ سے ناطہ توڑ کر گھر واپسی اختیار کی ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے پیر کو اپنے آفیشل ٹویٹر
اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’جنوبی کشمیر میں ایک اور نوجوان نے والدین کی اپیل پر گھر واپسی اختیار کی۔
اس نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی‘۔