سرینگر/3اکتوبر(ایجنسی) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع 182 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کیمپ پر منگل کی علی الصبح جنگجوؤں کی طرف سے فدائین حملہ کیا گیا جس کے بعد طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی جنگجو تنظیم "جیش محمد" سے وابستہ تین حملہ آوروں کو ہلاک کیا
گیا۔
تاہم حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے بی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک جبکہ 5 دیگر سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بی ایس ایف کے چار اور ریاستی پولیس کا ایک اہلکار شامل ہے۔