راجستھان میں کرولی کے ہنڈونسٹی میں 'بھارت بند'کے دوران ہوئے وبال کی مخالفت میں تمام طبقات کی جانب سے منگل کو بلائے گئے بند کے دوران وبال ہو گیا تھا۔اس دوران پولیس نے بھیڑ پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔آنسو گیس کا ایک گولا سرکاری اسکول میں جا گرا اور اس کے دھوئیں سے دس سے زائد بچے بیہوش ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کے بعد بھڑکے بی جےپی کی مقامی ممبر اسمبلی راج کماری جاٹو کے گھر کے باہر جمع ہو گئے۔کرولی ضلع کلیکٹر ابھی منیو کمار نے بتایا کہ تقریبا پانچ ہزار لوگوں کی بھاری بھیڑ نے راج کماری جاٹو اور کانگریس کے سابق رکن اسمبلی بھروسی لال جاٹو کے گھر میں آگ لگادی۔
بھروسی لال جاٹو کے گھر اور کاروباری جگہ کو بھی
آگ لگا دی۔اس کے بعد ضلع انبتظامیہ کی جانب سے قصبے میں کرفیو لگا دیا ۔
پیر کو دلت تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بھارت بند کے دوران ہوئی آگ زنی اور لوٹ پاٹ کی مخلافت میں تمام طبقات کے لوگوں نے ہنڈون بند کی مانگ کی تھی۔اس پر قصبے کے سارے بازار بند رہے۔صبح قری 11 بجے تمام طبقات کا اجلاس چل رہا تھا۔اس میں لوگ وبال کی مخالفت کر رہے تھے۔ان لوگوں پر پولیس نے اچانک لاٹھی چارج کر دیا۔اس سے لوگ غصہ ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد سے لوگوں میں غصہ ہے۔ضلع کلکٹر ابھی منیو کمار کے کرفیو کے اعلان کے بعد بھرت پور پولیس انسپکٹر جنر ل آلوک وششٹھ ہنڈون پہنچے اور اس موقع واردات کا کا جائزہ لیکر لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔