حیدرآباد 6 مارچ (یو این آئی) امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے یوم خواتین کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کے سارے مذاہب میں اسلام نے ہی خواتین کو اعلی وارفع مقام عطا کیا ہے۔ اسلام نے صنف نازک کو جو حقوق، حرمت،
تحفظ، سماجی رتبہ اور ہر طرح کی افضلیت عطا کی ہے اس حوالہ سے اسلام کو انفرادیت حاصل ہے اور تا قیامت تک دنیا اس کی مثال پیش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے محسن انسانیت حضور کے ارشاد گرامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور ا کر تم نے فرمایا کہ عورتیں کانچ کے شیشے ہیں، مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ انتہائی نرمی والا معاملہ اختیار