: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11نومبر (یو این آئی) وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کو وقف جائداد وں سے بے دخل کرنے اور قبضہ کی راہ ہموار کرنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر گز یہ تصور نہ کرے کہ مسلمان وقف ترمیمی بل کی
منظوری کو قبول کرلے گا۔ انہوں نے اس امر اظہار میرٹھ کے یواسیوا سمیتی کے زیر اہتمام آج یہاں تحفظ اوقاف کا نفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے زور زبردستی اس بل کو پاس کرے گی تو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دستور کی بھی خلاف ورزی ہوگی اور ہر انسان کے ساتھ ناانصافی ہو گی جو دستور میں یقین رکھتا ہے۔