ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) ماہ رمضان المبارک کی آمد ہے اور امکان ہے کہ امسال بڑے جوش و خروش سے رمضان المبارک روایتی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا، ویسے حقیقت یہ ہے کہ 2020 اور 2021 میں جو سخت پابندیاں نافذر ہیں، گزشتہ سال چند پابندیوں کے ساتھ بڑی راحت دے دی گئی تھی، حالانکہ صبح صادق اور فجر کی اذان کے لیے لاواڈا سپیکر کا مسئلہ سر اٹھایا تھا کیونکہ ایک سیاسی پارٹی نے اسپیکر کے استعمال پر اعتراض
اٹھاتے ہوئے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
گزشتہ سال ماہ رمضان کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور جگہ جگہ کارروائی بھی کی گئی، فجر ہی نہیں بلکہ دوسرے اوقات میں بھی اسپیکر کی آواز دباؤ ڈال کر کم کروائی گئی۔
امسال سحری اور فجر میں لاواڈا سپیکر کے استعمال کا مسئلہ ہنوز بر قرار ہے ،ماہ مقدس کی شروعات کو صرف آٹھ روز رہ گئے ہیں، لیکن مسلمانوں کی تشویش کا کسی کو انداز نہیں ہے، مسلمان لیڈر شپ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔