: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اجمیر، 4 مارچ ( یواین آئی) راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کا 808 واں سالانہ عرس کل نویں کے قل (بڑا قل ) کے ساتھ باقاعدہ اختتام پزہو جائے گا ۔ قل کے موقع پر درگاہ احاطے کو عقیدت مندوں کی جانب گلاب اور كیوڑے کے پانی سے دھونے کی مذہبی و روایتی رسم ادا کی جائے گی ۔ بڑے قل کے موقع پر صبح پانچ بجے سے 11 بجے تک ادا کی جانے والی رسم کے بعد انجمنوں کی جانب سے سب کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور بلند دروازے پر چڑھایا گیا عرس کا جھنڈا اتار لیا جائے گا ۔ اسی کے ساتھ رجب ماہ کی یکم تاریخ سے شروع ہوا عرس اختتام پزیر ہو جائے گا ۔ بڑے قل کو مدِ نظر رکھتے
ہوئے درگاہ علاقے میں رونق برقرار ہے اور یہی زائرین نے قیام کیا ہے ، جنہیں قل کی مذہبی رسم میں شریک ہونا ہے ۔ یہ لوگ قل کے پانی کو بوتلوں میں بھر کر اپنے گھروں کو لے جائیں گے ۔ عرس مکمل ہونے پر ضلع اور پولیس انتظامیہ بھی راحت کی سانس لے گی ۔ ادھراجمیر میں پاکستان کے 211 ارکان کے جتھے کی موجودگی سکیورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ کے لئے بڑا کام ہے۔ عرس اختتام پزیر ہونے کے باوجود وہاں کی حکومت کی چادر پیش نہیں کرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سات مارچ کو الوداع سے پہلے چھ مارچ کو چادر پیش کرائے جانے کا منصوبہ تھا ۔ اس سے پہلے بڑاقل بھی اختتام پزیر ہو جائے گا ۔