مکہ مکرمہ ، 5 مارچ (یو این آئی) کو رونا جیسی عالمی وبا کے بعد دنیا بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے روز نئے اقدامات سامنے آرہے ہیں امسال عمرہ زائرین کو اسی مناسبت سے پہلی بار ایک منفر د تسبیح دی جائے گی۔
یوں تو زائرین عمرہ سارا سال ہی حرمین شریفین
جاتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں ان کی تعداد میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو جاتا ہے
۔ زائرین عمره جسمانی عبادات جیسا کہ اراکین عمرہ کی ادائیگی ، نماز ، روزہ کے ساتھ فارغ اوقات میں ذکر واذکار میں مصروف رہتے ہیں جس کے لیے زائرین کی بڑی تعداد تسبیح کا استعمال کرتی ہے۔