اجمیر، 25 فروری (یو این آئی) راجستھان میں خواجہ نگری اجمیر میں دوسال بعد پاکستانی زائرین کا قافلہ آئے گا۔
اجمیر کے ضلع کلیکٹر وشو موہن شرما نے آج صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی زائرین کے قافلے کے آنے کی اطلاع ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قافلے کو ویزا
جاری کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر قافلے کی آمد 28 یا 29 فروری کو طے ہے۔
حالانکہ انتظامیہ کے پاس قافلے میں کتنے افراد آئیں گے، اس کی تفصیلات نہیں ہیں لیکن بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 260 پاکستانیوں نے ویزا کے لیے درخواست کی جن میں سے تقریباً 200 افراد کو ویزا جاری کیا جارہا ہے۔