the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 میلادالنبی کے موقع پر دیگر برادران وطن تک اسلام کے حقیقی پیام کو پہنچا ئیں۔ یونائٹیڈ مسلم 
فورم کے اجلاس کا انعقاد 

یونائیٹیڈ مسلم فورم نے ملک میں میڈیا کی جانب سے مسلمانوں کی شبیہ کومسلسل بگاڑ کر پیش کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کوششوں کے جواب میں میلادالنبی کے موقع پر نبی رحمت کے حقیقی پیغام کو عوام الناس بالخصوص دیگر برادران وطن کے رو برو پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ فورم نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مساجد کو اپنی زندگی کا محور اور مرکز بنا ئیں۔ مساجد کو صرف پنجوقتہ نمازوں تک محد و در رکھنے کے بجائے مساجد کوتعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے مراکز میں بھی تبدیل کریں۔ یونائیٹیڈ مسلم فورم کا ایک اجلاس میڈیا پلس آڈیٹوریم میں فورم کے صدر مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 اس اجلاس میں فورم کے ذمہ داران مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاہی مولانا سید حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیاء الدین نیز جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری ) مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانامحمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید احمدالحسینی سعید قادری، مولانا ابو طالب اخباری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا میر فراست علی شطاری جناب ایم اے ماجد مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ مولانا ظفر احمد جمیل حسامی مولانا عبدالغفار خان سلامی مولانا مفتی معراج الدین علی جناب بادشاہ محی الدین مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین ڈاکٹر محمد مشتاق علی ڈاکٹر محمد نظام الدین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں کہا گیا کہ یونیفارم سیول کوڈ کے مسئلہ پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مصلحت اختیار کرنے کی وجہ سے مخالفین نا کام ہو گئے ۔ ملک بھر میں لاء کمیشن کو تقریبا 75 لاکھ نمائند گیاں موصول ہوئیں ان میں سے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ



اور حوالہ سے تقریبا 151 لاکھ نمائند گیاں لاء کمیشن کو روانہ کی گئیں ۔ مسلمانوں کے علاوہ سکھوں عیسائیوں قبائلیوں دلتوں نے بھی اپنی تجاویز پیش کی ہیں جو خوش آئند ہے۔ اجلاس میں شرعی امور سے متعلق نکات کے بارے میں عدالتوں میں غیر ضروری مقدمہ بازی کے سلسلہ میں علماء کرام اور سینئر ایڈوکیٹس سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام میں اونچ نیچ کا تصور نہیں ہے تمام لوگ بلالحاظ رنگ ونسل و قومیت سب برابر ہیں ۔ 

رسول اکرم نے اونچ نیچ کے جاہلانہ تصور کو مٹادیا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پسماندہ مسلمان کی اصطلاح کی جھانسہ میں نہ آئیں۔ منی پور اور دیگر مقامات پر اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی اور ماب لنچنگ کے جو واقعات پیش آرہے ہیں ان کی مذمت کرتے ہوئے ظلم کے خلاف اظہار خیال کرنے اور متعلقہ فورس میں نمائندگی کرنے پر زور دیا گیا۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت پر زور دیا گیا کیونکہ ابھی فہرستوں میں شمولیت کے لئے 4 دن باقی ہیں اس پر توجہ دی جائے تا کہ گذشتہ کی طرح فہرستوں سے لاکھوں ناموں کے اخراج کی شکایات کا اعادہ نہ ہو سکے۔ مسلمانوں پر زور دیا گیا کہ وہ مساجد سے جڑے رہیں، نئی نسل کی تربیت پر زور دیں آپس میں اتحاد و اتفاق میں اضافہ کریں۔ 

میلاد النبی کے موقع پر حضوراکرم کی تعلیمات کے فروغ اور دیگر برادران وطن تک اسلام کے پیام امن و محبت پہنچانے کے اقدامات کریں ۔ اجلاس کے آغاز پر فورم کے اراکین مولانا سیدمحمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن اور ڈاکٹر بابر پاشاہ کے سانحہ ارتحال پر دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فورم کے صدر کی حیثیت سے مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم کے انتخاب کے بعد اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کے طور پر انتخاب کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہونے پر ارکان کی جانب سے دونوں اکابرین کو تہنیت پیش کی گئی۔ ابتداء میں مولانا ظفر احمد جمیل کی قراءت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا جبکہ آخر میں فورم کے صدر کی دعا اور جنرل سکریٹری کے شکریہ پر اجلاس کا اختام عمل میں آیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.