دبئی، 6 اپریل (یو این آئی) کویتی ماہر فلکیات اور تاریخ دان عادل السعدون نے کہا ہے کہ سال رواں 1444 ہجری میں بھی عید الفطر مسلم ممالک میں مختلف ایام میں منائی جائے گی اور اس کا انحصار شوال کا چاند نظر آنے پر ہو گا۔ تاہم
رمضان کا اختتام 21 اپریل کو ہو گا اور عید 22 اپریل کو ہوگی۔
چاند نظر آنے کے حالات کے بارے میں انہوں نے وضاحت سے بتایا ہے کہ کہا کہ 20 اپریل 2023 کو چاند سورج کے ساتھ ہو جائے گا اور اسی وقت اس کو گرہن لگے گا جو عرب خطے میں نظر نہیں آئے گا۔