ریاض،25اگست(ایجنسی) دنیا بھرسے فریضہ حج کی ادائی کی غرض سے سعودی عرب میں آنے والے فرزندان توحید کی بڑی تعداد مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کررہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کی زیارت کرنے والے عازمین حج مقام مقدس کی روحانی
تجلیات سے اور اس کے فیوض وبرکات سے سرشار ہیں۔ ان کے چہروں اور طرز عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسجد نبوی کی زیارت کے دوران روحانی سکون اور اطمینان سے بہرہ مند ہیں۔
مسجد نبوی میں حاضری دینے والے مسلمانان عالم کی نمازوں میں خشوع اور تلاوت قرآن کریم کے دوران اس کے معانی میں تدبر صاف دکھائی دیتا ہے۔