حیدرآباد19مارچ (یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شب برأت نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
باوقار اور روح پرور اجتماعات تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں دیکھے گئے جہاں شب برات کی مناسبت
سے مساجد کو روشنیوں سے منور کیا گیا تھا۔
حیدرآباد کے علاوہ دونوں ریاستوں کے اضلاع کی مساجد‘ خانقاہوں‘ زیارت گاہوں میں شب بیداری کی خاص محافل ہوئی جس میں بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہوکر وسعت رزق‘ صحت و سلامتی اور مغفرت کی دعائیں طلب کی گئیں۔