نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) کورونا وائرس کوتبلیغی مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف
جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
جمعیۃ نے یہ عرضی مولانا سید ارشدمدنی صدرجمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پرداخل کی تھی۔
مولانا مدنی نے اس پر کہا کہ چیف جسٹس کے تبصرے سے ہماراموقف درست ثابت ہوگیا۔