: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بھوپال/28نومبر(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے بھوپال میں سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آج دوسرا دن ہے ۔ در س قران کے ساتھ شروع ہوئے عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک و بیرون ملک سے جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک
ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید بھوپال پہنچ چکے ہیں۔
عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے دن چار سیشن میں علمائے دین کے بیانات ہوئے ۔ ان سیشنوں میں علمائے دین نے توحید اورعبادت کا مفہوم، خدمت خلق، جدید تعلیم اور قران،اسلام میں خواتین کا مقام جیسے موضوع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔