، وقف قانون آئین، سیکولر ازم اور ملک کے امن و اتحاد کے لئے ایک بڑا خطرہ: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف جمعیۃ علماء ہند داخل کردہ عرضی پر 16 اپریل کو سپریم کورٹ سماعت کرے گی یہ اطلاع جمعیہ علماء ہند کی آج جاری کردہ
ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق گذشتہ پیر کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ وکیل کپل سبل نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر جلد از جلد سماعت کیئے جانے کی چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ سے گذارش کی تھی، چیف جسٹس نے کپل سبل کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد ہی اس کے لئے تاریخ متعین کریں گے۔