: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 نومبر(یو این آئی) ملک کی عدالت عظمیٰ نے حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نہ کرنے پر سخت رخ اپنا تے ہوئے مرکزی حکومت کو ایک ہفتہ کے اندر آنے والے جمعہ تک اب تک حج کمیٹی کیوں نہیں بنایا اس کا جواب داخل کرنے کی سخت ہدایت دی ہے آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں 27 مارچ 2023 کو چیف جسٹس کی سربراہی میں وزارت اقلیتی فلاح وبہبود کو فیصلہ کےذریعہ یہ ہدایت جاری کی گئی تھی کہ 3 ماہ کے اندر دفعہ 4 اور دفعہ 17 کے تحت پوری حج کمیٹی کی تشکیل کرلی جائے مگر 6 ماہ گزر جانے کے بعد
بھی مکمل کمیٹی کی تشکیل نہ ہونے پر حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اکتوبر ماہ میں عدالت عظمیٰ میں کنٹمٹ داخل کیا تھا جس کی سماعت آج چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ،جےبی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا بنچ کےسامنے مسٹر اعظمی کے وکلا سنجے آر ہیگڑے اور طلحہ عبدالرحمٰن نے سخت مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے فیصلہ کے باوجود ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا ہے اور عدالت عظمیٰ اس پہ سخت قدم اٹھا تے ہوئے سخت ہدایات جاری کرے، مرکزی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کےنٹراج پیش ہوئے۔