the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کالی کٹ، 2 اپریل (یو این آئی) فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے سرپرست اعلی شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ یہاں مختلف برادریوں کے درمیان آپسی اتحاد واتفاق کیرالہ کی معاشرتی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے، تخریبی سیاست ہمارے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جامعہ کے 43 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ دوروزہ عظیم الشان ختم البخاری ودستار بندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ ایسے نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مہم کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ مذہبی رہنماؤں کو محبت اور پیغام امن عام کرنا چاہئے تاکہ کوئی بھی ہماری سرزمین کو سیاسی مقاصد کیلئے استعما ل نہ کرسکے۔ہماری معاشرتی ہم آہنگی دوستی میں اہل



کیرالہ کبھی بھی سیاسی دھوکہ میں نہیں آئین گے۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری کی عزت اور اس کی سلامتی جمہوری معاشرہ کا بنیادی محور ہے۔
مسٹر ابوبکر نے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آبادی کے تناسب سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں تاکہ شہریوں میں مساوات قائم رہے ساتھ ہی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات میں تعلیمی ترقیاتی پیکجوں کا اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ آج بین الاقومی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس سلسلہ میں نظام تعلیم اور خصوصی ایجوکیشن ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری یونیورسٹیوں میں بیرون ممالک کے کورسز کو شامل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مرکز کیرالہ نے ہندوستان کی درجنوں ریاستوں تعلیمی بنیاد ڈالی ہے مزید اعلی تعلیم کے لئے نالج سٹی شہر آباد کیا جہاں میڈیکل کالج، آٹی آئی کالج،یونانی کالج،لاء کالج،شریعہ کالج کا قیام عمل میں لاچکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.