the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتماد:

ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے آج جامع مسجد جنگاؤں میں حج 2023 کے درخواستوں کی رسم اجرائی اور تقسیم صدرضلع حج سوسائٹی مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی کے ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حج 2023 کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ خواہش مند حضرات 10 مارچ سے قبل آن لائن انداز کے ذریعہ حج کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے ہر سال کی طرح مکمل رہنمائی اور مفت آن لائن کی سہولت دستیاب رہے گی۔ معتمد عمومی محمد خواجہ مجتہدالدین نے اس موقع پر بتلایا کہ کرونا کے بعد اس سال  سعودی حکومت کی جانب سے



ہندوستان کیلئے 1,75,000 حجاج کرام کا سابقہ کوٹہ بحال  کیا ہے۔ جس میں سے ٪80  حج کمیٹی کے ذریعہ حاجی جائیں گے۔ اس سال 70 سال کے عازمین کا کوٹہ بھی بحال کیا گیا ہے۔ لہذا حج کی استطاعت رکھنے والے تمام اصحاب حج کیلئے درخواست داخل کریں۔ ضلع حج سوسائٹی جنگاوں کی جانب سے  ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔اس موقع پر میونسپل کونسلر محمد صمد معاون رکن بلدیہ و صدر جامع مسجد جنگاوں مسیح الرحمن، حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داران محمد ظہیر الدین ،محمد جلیل ، محمد حفیظ، محمد مناظر حسین شاہد، محمد حنیف کے علاوہ مظہر شریف ، محمد سلیم موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9346775977 اور 9849053079 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.