حیدرآباد/ ٢١ اپریل (ذرائع) ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بہار، جھارکھنڈ و دیگر ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے نے اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی جبکہ ہفتہ کو یکم شوال مقرر ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا
ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ شوال المکرم زیرنگرانی مولانا مفتی خلیل احمد آج شام بمقام حسینی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 22 اپریل بروز ہفتہ یکم شوال المکرم (عیدالفطر) ہوگی۔