ریاض ، 2 مارچ (یو این آئی) سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے ماہِ رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے
صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان سے قبل مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے ، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔