: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مکہ مکرمہ، 14 جون (یو این آئی) دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی ڈان نیوز کے مطابق عازمین آج منیٰ میں قیام
کریں گے، کل میدان عرفات جائیں گے گرمی سے بچنے کے لیے بیشتر عازمین کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا گیا، عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے، کل میدان عرفات جائیں گے اور خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔