the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
انتطامیہ نےائیر پورٹ پر استقبال کیا ۔اگلے سال بھی  اسٹاف  کو عمرہ پر روانہ کرنے کا عزم

حیدرآباد ۔ 12 ڈسمبر۔(پریس ریلیز) فرائض عمرہ کی  ادائیگی کے بعد ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  کے اسٹاف کا قافلہ بخیر و خوبی کل شام حیدرآباد واپس ہوا۔ یہ قافلہ بغرض عمرہ 27 نومبر کو  حیدرآباد سے جدہ روانہ ہوا تھا ۔سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین  کی قیادت میں ایم ایس  کے قافلہ  کی پندرہ روزہ سفر عمرہ سے واپسی پر اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمد اور جونیئر ڈائرکٹر محمد الیاس خان نے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر خیر مقدم کیا ۔

گذشتہ سال  یعنی 2023کی طرح اس سال بھی ٹیچرس ڈے کے موقع پر کئے گئے وعدہ کو نبھاتے ہوئےایم ایس نے منتخب اساتذہ کو ان کے شریک حیات یا کسی محرم کے ساتھ   عمرہ پر روانگی کے انتظامات کئے  ۔ تمام 25 ٹیچرس اور ان کے ساتھ ان کے محرم یعنی 50 افراد کے سفر عمرہ کے جملہ اخراجات ایم ایس کی انتظامیہ نے برداشت کئے ۔

عمرہ گروپ کے ساتھ جہاں  ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین  اور  مولانا  محمدعبدالرحیم بانعیم موجود تھے وہیں گروپ کی مدینہ



منورہ  آمد پرایم ایس ایجوکیشن  اکیڈیمی کے چیئر مین محمد لطیف خان نے ان کا خیر مقدم  کرنے کے لئے وہاں موجود تھے۔ اس موقع پرایم ایس کے جونیئر ڈائرکٹر محمد اویس خان بھی موجو د تھے۔  اس طرح  پورے سفر میں   سینئر انتطامیہ کی ان کے ساتھ موجودگی پر  ٹیچرس نے  اپنی مسرت کا اظہار کیا  اوراس خیال کا اظہار کیا کہ   اللہ کے گھر اور مدینہ منورہ کی زیارت کرنے پر وہ  کا فی سکون  واطمینان محسوس کررہے  ہیں اور اس  کے لئے  ایم ایس کے انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔  اسٹاف نے  مزید کہا کہ عمرہ کے دوران انہوں نے اپنے اسٹوڈنٹس، ساتھی اساتذہ و اسٹاف  اور اپنے ادارہ ایم ایس کی ترقی کے لئے خاص دعاوں کا اہتمام کیا ۔

عمرہ  کی ادائیگی کے بعداسٹاف کےقافلہ کی حیدرآباد  واپسی پر  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمدنے  کہا کہ الحمد للہ لگاتار دوسرے سال بھی ایم ایس نے اپنے  اسٹاف سے کئے گئے وعدہ کو نبھایا ۔گذشتہ سال 2022 سے   ایم ایس کے اسٹاف کو  عمرہ پر روانہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔اگر اللہ نے چاہا تو اسٹاف کو عمرہ پر روانہ کرنے کہ سلسلہ اگلے  سال بھی جاری رہے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.