مکہ مکرمہ، 13 جولائی (یو این آئی)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکروں کو نئی ترتیب سے لگا دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں حجاج کی
تعداد کے تناسب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ہجوم کو منظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی کے مطابق مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔