نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک پراجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روانہ کی ہے، جسے ا±ن کے مزار مبارک پرچڑھایا جائے گا وزیر اعظم نے آج مسلمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران یہچادر پیش کی، جسے اجمیر شریف درگاہ پر خواجہ
معین الدین چشتی کے عرس کے دوران مزار مبارک پر چڑھایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ایکس س پر پوسٹ کہا ہے کہ ” میں نے مسلمانوں کے وفد سے ملاقات کی ، ہماری بات چیت کے دوران میں نے ایک چادر پیش کی، جسے اجمیر شریف درگاہ پر خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک کے دوران ان کے مزار مبارک پر چڑھایا جائے گا۔