: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 جون ( یو این آئی ) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے حج 2024 مکمل کیا اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت آج 378 حاجی سعودی ایئرلائنز کی پہلی پرواز سے دہلی پہنچے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کو ثر جہاں نے آج شام 5 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الا قوامی ہوائی اڈے پر سعودی ایئر لائن کی پرواز سے اترنے والے حاجیوں کا پھولوں کے ہار
پہنا کر استقبال کیا۔ انہوں نے تمام حاجیوں کو وطن واپسی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے ایگز یکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے تقریباً 19 لاکھ افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ہندوستان سے سفر حج پر جانے والوں کی تعداد 1,39,964 ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام دہلی امبار کیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانے والوں کی تعداد 16,443 ہے۔