: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے ملک کی مختلف ریاستوں کی حج کمیٹیوں کی مسلسل نمایندگی پر منتخب عازمین کو رقم کی پہلی قسط کی ادائیگی کی تاریخ9 فروری میں توسیع کرتے ہوئے اسے 15 فروری کردیا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اصل ضروری دستاویزات داخل
کرنیکی آخری تاریخ 19 فروری مقرر کی ہے۔ شیخ لیاقت حسین ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی نے چیف ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا لیاقت علی آفاقی سے ایک مکتوب کے ذریعہ عازمین حج کے مسائل سے متعلق تفصیلی نمایندگی کی تھی۔ اس نمایندگی پر مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دونوں تاریخوں میں توسیع عمل میں لائی گئی ہے۔