: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ، 27 جنوری (یو این آئی) ہمارے بزرگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد آئین بنایا تھا ہم اس آئین کو بچائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے ہم اس میں بہتری لانے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے یہ بات مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کہی انہوں نے آج یہاں جاری
ریلیز میں کہا کہ ہمارے علما کرام، مساجد کے امام، نوجوان طلبا اور خواتین قومی قیادت کے ہنر سیکھیں اور سمجھیں انہوں نے کہا کہ آج کے حالات میں اپنے ملک کو فرقہ پرست طاقتوں اور معاشرے کو انتشار پھیلانے والے عناصر سے کیسے بچایا جائے؟ ہندوستانی آئین کی بنیادی روح پر ملک کا ہر طبقہ کیسے عمل کرے، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔