the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

گلبرگہ:کرناٹک کےگلبرگہ کے قاضی خاندان کا راست پدری تعلق جہاں خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیقؒ سے جاملتا ہے وہیں یہ سلسلہ مولانا روم سے بھی جا ملتا ہے۔ اس مناسبت سے قاضی خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے مولانا روم کے عرس شریف کا اہتمام کرتا آ رہا ہے۔ پیشرو قاضی،  قاضی محمد حسین صدیقی مرحوم نے یہ اس کا آغاز کیا تھا، جس کو انکے جانشین ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس برس بھی مولانا رومی کے عرس شریف کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے ایوان بندہ نواز میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بارگاہ حضرت گنج بخش کے جانشین سجادہ نشین حضرت نظام بابا اور بارگاہ شیخ دکن کے سجادہ نشین حضرت سراج بابا نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بہمنی فاؤنڈیشن کے صدر قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ ہر برس کی طرح اس برس بھی مولانا روم کے عرس شریف کی مناسبت سے قاضی حامد فیصل صدیقی نے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈس سے سرفراز کیا۔ بارگاہ حضرت گنج بخش کے سجادہ نشین حضرت عقیل صاحب قبلہ  کو مولانا روم عالمی ایوارڈ دیا گیا۔ حضرت عقیل بابا کے غیاب میں  انکے جانشین حضرت نظام بابا نے یہ ایوارڈ قبول کیا۔ انکے علاوہ حضرت سید شاہ یوسف حسینی برادر اصغر سجادہ نشین گوگی شریف، حضرت عبد الکریم ہاشم پیر دیسائی، قومی صدر نوررنگ کانگریس پارٹی اور جناب عتیق الرحمن صاحب،



سینئر ایڈو کیٹ سپیریم کورٹ کو بھی انکے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں مولانا  روم عالمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ مولانا روم عالمی ایوارڈ کے علاوہ ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی نے اپنے جد اعلی حضرت قاضی عبد القادر صدیقی، قاضی اول گلبرگہ شریف کے نام سے بھی منسوب ایوارڈس سے کچھ احباب کو سرفراز کیا۔ نوجوان سماجی و سیاسی جہد کار مودین پٹیل انبی، نوجوان قلمکار ڈاکٹر غضنفر اقبال سہروردی، ممتاز مزاح نگار منظور وقار، استاد شاعر قاضی سراج وجہی تیزاندازاور نوجوان جہدکار سید شہباز حسینی کو  حضرت قاضی عبد القادر صدیقی ایوارڈس سے سرفراز کیا گیا۔ انکے علاوہ محمد علاء الدین ساگر موظف پرنسپل، جیورگی، محمد شاہ ولد مقبول شاہ اور ڈاکٹر غوث الدین پرنسپل کرناٹک پبلک اسکول کو بھی  مولانا محمد عبد القادر صدیقی ایوارڈس سے سرفراز کیا گیا۔

 تیرھویں صدی کے عظیم شاعرمولانا روم کو انکے فارسی کلام نے زندہ جاوید بنا رکھا ہے۔ انھیں دنیا بھر میں صوفی ازم کے آئیکون کے  طور پر جانا جاتا ہے۔ مثنوی رومی کو انکا شاہکار کلام تسلیم کیا جاتا ہے۔ مثنوی روم، گلستان اور بوستان کے علاوہ مولانا روم نے3500سے زائد غزلیں، دوہزار رباعیات اور رزمیہ نظمیں لکھی ہیں۔آپ کامزار مبارک  ترکی کے شہر قونیہ میں موجود ہے۔ آپ کا مقبرہ بھی  فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ جس کی زیارت کرنے کیلئے دنیا بھر سے عقیدت مند پہنچتے ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت چھ ربیع الاول604ہجری1207عیسوی میں افغانستان کے شہر بلخ ہوئی تھی اور آپ کی وفات672ہجری1273عیسوی میں ترکی کے شہر قونیہ میں ہوئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.