: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا اور پٹنہ کے گردنی باغ میں احتجاجی دھرنا کے بعد وقف ترمیمی بل کے خلاف لڑائی کو عوامی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر مسلمان کالی پٹی باندھ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے جائیں بل کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں۔
مولانا مجددی نے آج یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف
احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ماہ رمضان کے مبارک موقع پر آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے دن وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانا ہے۔
اس سلسلے میں آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ جب آپ جمعہ کی نماز کے لئے جائیں تو اپنے دائیں ہاتھ پر کالی پٹی باندھ کر خاموشی کے ساتھ احتجاج کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں جائیں اور اپنا ویڈیو بنا کر اسے وائرل کریں اور اسے مسلم پر سنل لابورڈ کے سوشل میڈ یاڈ لیک پر بھی ارسال کرنے کی کوشش کریں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس تحریک میں شامل ہوں گے۔