: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/ جے پور،6 فروری (یو این آئی) مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری اور جامعتہ الہدایہ جے پورکے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ کوئی بھی تعلیم،یازبان
اقتصادیات سے مربوط ہوئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی یہ بات انہوں نے جامعتہ الہدایہ جے پور میں منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد میں طلبہ کو سند دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بانی جامعہ نے مدارس میں عصری تعلیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس کی داغ بیل ڈالی تھی۔