ممبئی،26 ستمبر (یو این آئی) بھارتی عازمین حج 2021 کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا
عمل اور دیگر تیاریاں شروع کردیں گی۔
" ہم توقع کر رہے ہیں کہ سعودی عرب حکومت جلد ہی حج 2021 کے حوالے سے ضروری رہنما اصول جاری کرے گی۔
ہندوستانی ایجنسیاں اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں" ۔