اجمیر، 26 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں ضلعی انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ میں 808 ویں سالانہ عرس کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور درگاہ کمیٹی سے متعلق ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ مسٹر مودی کی جانب سے بھیجی گئی چادر بھی خواجہ معین الدین چشتی کی
درگاہ پر چڑھائی۔
میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے عرس میں شرکت کے لئے آنے والی زائرینوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی اقلیتی وزارت اور اجمیر درگاہ کمیٹی کی جانب سے درگاہ اور کایڑ وشرام استھلی پر متعدد ترقیاتی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔