راست :
ماہِ رمضان المبارک کے پہلے عشرۂ کی تکمیل کے موقع پر آج روزنامہ اعتماد کے دفتر میں نمازِ تراویح مکمل ہوئی۔ اس روحانی اجتماع کی صدارت جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر ان چیف نے کی۔ نمازِ تراویح میں حافظ محمد فرحان نے قرآنِ مجید مکمل کیا، جبکہ ان کے نائب حافظ محمد آصف چشتی رہے۔ اس موقع پر خصوصی دعائے ختمِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں امتِ مسلمہ کی
بھلائی، عالمِ اسلام میں امن و استحکام، اور ملک میں اتحاد و ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ جناب برہان الدین اویسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمضان کی برکتوں پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی تلقین کی۔ انہوں نے حفاظ کرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر روزنامہ اعتماد کے اسٹاف نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔