the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،15/ فروری (یو این آئی)مسلمانوں سے داعیانہ کردار اپناتے ہوئے ہمت و حکمت کے ساتھ حالات کامقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کہا کہ ا س وقت ملک کے حالات بڑے نازک ہیں، لیکن مسلمانوں کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ وہ متعدد مرتبہ اس سے بھی زیادہ سخت حالات سے گزر چکے ہیں-
انہوں نے آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کے سوشل میڈیاڈیسک کی جانب سے جاری ہونے والے پندرہ روزہ آن لائن خطبات سلسلہ دعوتِ فکر و عمل“ آغاز کرتے کہا کہ مسلمانوں کو پریشان ہونے کے بجائے ہمت اور حکمت کے ساتھ موجودہ حالا ت کے مقابلے کے لیے



فکر مند ہوناچاہئے اور مناسب تدبیر اختیار کرنی چاہئے، بطور خاص ملک کے ہرایک فرد تک حق کا پیغام پہنچانا چاہئے،اور داعیانہ کردارکے ساتھ زندگی گزارناچاہئے،یہ ہمارادینی اور ایمانی فریضہ ہے اور وقت اور حالات کااہم تقاضہ بھی!ا-
انہوں نے ملک کے تمام باشندوں کوانسانیت کاپیغام دیااورانہیں اس جانب توجہ دلائی کہ کوئی بھی ملک انسانیت اور اخلاق کے ذریعے ترقی کرتا ہے، ہمارا یہ ملک مختلف مذاہب اور مختلف طبقات کاگہوارہ ہے،یہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتاہے جب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھاسلوک کریں، اور باہم مل جل کرزندگی گزاریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.