: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش اور وقف جائداد کو ہڑپنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے اس بات اعادہ کیا کہ وقف جائداد کے تحفظ کے لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ قانون اور دستور کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی حد تک بھی جائے گا۔
انہوں نے راجستھان کے چورو میں تحفظ اوقاف کا نفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم پر سنل لابورڈ قانون کے دائرے میں تحریک چلائے گا اور ہم ملک کے قانون کے باہر کوئی تحریک نہیں
چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے جس طرح متبنی بل کے خلاف تحریک چلائی تھی اور اس کے نتیجے میں مسلم پر سنل لاء بورڈکا وجود آیا تھا، اسی طرح مسلم پر سنل لا بورڈ تحریک چلائے گا اور حکومت وقف ترمیمی بل کو واپس لینے پر مجبور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر قانون نے متبنی بل کو پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بل یکساں سول کوڈ کی طرف ایک قدم ہے۔ ہمارے اسلاف نے اس وقت زبردست مخالفت کی تھی اور حکومت بل واپس لینے پر مجبور ہوئی تھی۔ ہم حکومت کو اس بل کو واپس لینے پر مجبور کریں گے بصورت دیگر تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔