the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی 17جون (یو این آئی)گذشتہ کل نیوز18 کے ایک شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز اینکر اور مینیجنگ ڈائر امیش دیوگن کے خلاف کارروائی کرنے کے لیئے ممبئی کے مسلم وکلاء نیوزبراڈکاسٹرس ایسو سی ایشن میں میں کمپلین داخل کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے چینل پر پابندی لگائی جائے نیز اس کے خلاف انکوائری شروع کی جائے کہ آیا اس نے اتنی بڑی شخصیت کی شان میں لائیو پروگرام میں گستاخی کیسے کی اور اس کے پیچھے اس کی منشا ء کیا ہے۔

ایڈوکیٹ افروز صدیقی کی سربراہی میں وکلاء شریف شیخ، متین شیخ، انصار تنبولی، شاہد ندیم، رازق شیخ، ارشد شیخ، عادل شیخ و دیگر نے نیشنل براڈکاسٹرس ایسو



سی ایشن میں شکایت درج کرائی ہیکہ 16/6/2020 کو نیوز18 چینل نے اپنے ایک مباحثہ شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں ”لٹیرا چشتی“ کہا تھا نیز اس پروگرام کی کلپ ابھی بھی یو ٹیوب اور شوشل میڈیا پر موجود ہے لہذ ا چینل اور اینکر کے خلاف پر فوری کارروائی کی جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس سے قبل کی چینل ایسی گستاخانہ حرکت کرچکا ہے۔

بذریعہ ای میل وکلاء کی جانب سے بھیجی گئی کمپلین میں لکھا ہیکہ خواجہ غریب نواز ؒ کی شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے، ہر سال ان کی درگاہ پر پرائم منسٹر، چیف منسٹر س اور اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے چادر کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے نیز کروڑوں لوگ خواجہ ؒ کی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Azam Ali Siddiqui Says:
Haseenon say aihdai vafa chahtaynho--Baday na samajh ho yeh kia chahtay ho.

Comment posted on November 02 2020
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.