: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 8 اگست(یو این آئی) وقف بورڈ کے آج پارلیمنٹ میں پیش نئے ترمیم شدہ بل پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ ان ترامیم کے ذریعہ حکومت وقف کی جائدادوں کی حیثیت اورنوعیت کو بدل دینا چاہتی ہے یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم اس لئے کرنا چاہتی ہے تا کہ ان پر قبضہ
کرنا آسان ہو جائے۔ مجموعی طور پر نئی ترمیمات کی منظوری ہونے پر ایک کلکٹر راج وجود میں آئے گا اور یہ فیصلہ کرنا کہ کون سی جائداد وقف ہے اور کونسی وقف نہیں ہے وقف ٹربیونل کا فیصلہ آخری نہیں ہو گا بلکہ ملکیت کے سلسلہ میں کلکٹر کا فیصلہ آخری ہو گا، پہلے یہ اختیارات وقف ٹربیونل کو تھا، وقف ایکٹ میں کی جانے والی مجوزہ ترامیم آئین ہند سے حاصل مذہبی آزادی کے بھی خلاف ہے۔