نئی دہلی، 10ستمبر(ایجنسی)آج 10؍ستمبر 2018 پیر کے روز ماہ محرم الحرام کاچاند دہلی ،آسام،اترپردیش، بنگال، بہار،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر،کرناٹک اورگجرات میں نظر
نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے رویت کی کوئی شہادت موصول ہوئی۔لہٰذامرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام12؍ستمبر 2018بدھ کے روز ہے۔اور10 ؍محرم الحرام (یوم عاشورہ) 21؍ستمبر2018 جمعہ کے روز ہے۔