جگتیال/19ڈسمبر(ایجنسی) ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال کی گیارہویں جماعت کی طالبہ پدماجی نے سیرت نبوی پر منعقدہ مضمون نگاری میں دوسرا انعام حاصل کرتے ہوئے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
حیدرآباد میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ سیرت نگاری مقابلہ میں ریاست بھر سے مختلف اسکولوں کی 20 ہزار سےزائد طالبات نے شرکت کی ۔
اس مقابلہ میں جگتیال سے گیارہویں جماعت کی غیر مسلم طالبہ پدماجی نے بھی حصہ لیا تھا جس نے حضورصلی اللہ
علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر مضمون نگاری میں 25 ہزار روپئے پرمشتمل دوسرا انعام حاصل کیا ۔
پدماجی جگتیال سے خاص طورسے اس مقابلہ میں شرکت کے لیے آئی تھیں ۔
پدماجی نے کہا کہ میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقابلہ میں حصہ لینے کا ارادہ کرلیا۔
اس مقابلہ میں گیارہویں جماعت کی ہی طالبہ سیدہ ہاجرہ کو پہلا انعام اور تیسرا انعام ماریہ گوہر نے حاصل کیا ہے ۔