the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/5مئی(ایجنسی) قرآن پاک ہی وہ واحدکلام ہے جس میں انسانوں کی رشد و ہدایت اور تمام انسانی برادری کی فوز و فلاح کا پیغام مضمر ہے۔ قرآنی تعلیمات کو ہی مشعل راہ بناکراس کائنات میں امن و امان اور صلح و آشتی کی خوش گوار فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کیا ہے۔
یہاں جامعہ فیضان نبوت کے زیر اہتمام منعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج مسلمان اور امت مسلمہ مشرق و مغرب اور عالم عرب و عالم اسلام میں اس لیے مصائب و مسائل سے دوچار اور ہر طرف ذلیل و خوار ہے کہ اس نے قرآن مجید کی تعلیمات و ہدایات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔


"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انھوں نے مزید کہا قرآن سے بے رخی کا المیہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن کریم کو اپنے گھروں میں طاقوں کی زینت بنا رکھا ہے اور دوسری اقوام قرآن مجید کی تعلیمات میں غورو فکر کرکے ثریا تک پہنچ چکی ہیں۔ ہمیں بھی آج سے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کے پیغام کو دورتک پہنچانے کا عہد کرنا چاہیے۔ یہ کتاب صرف مسلمانوں کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی ہدایت کے لیے اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی قرآن پاک کو صفحہ ہستی سے مٹانے، یا اس میں ترمیم و تبدیلی کی کوئی بھی کوشش میں نہ ماضی میں کبھی کام یاب ہوسکی ہے، نہ مستقبل میں کبھی کام یاب ہوسکے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.