حیدرآباد، 30 اپریل (یو این آئی)شہر حیدرآباد کی بیشتر مساجد میں ماہ مقدس رمضان المبارک میں رو ح پرور اور رونق افروز نظارے دیکھے جارہے ہیں کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ”دوزخ سے نجات کے عشرہ“کے آغاز کے ساتھ ہی خالق ارض
وسما کو منانے اور قرب الہی حاصل کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔
شہر کی مساجد میں بڑی تعداد میں نوجوان اعتکاف میں ہیں۔
حالیہ برسوں میں نوجوانوں میں اس رجحان میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے جو ان کی دینی شعور اور آگہی کا ثبوت ہے۔