: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،23فروری(یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر نے والے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں سے 10000 سے زائد عازمین کو منظوری مل گئی ہے یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اومسٹر لیاقت علی آفاقی نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی انھوں نے کہا کہ قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ منسوخ کرائی گئی
نشستوں اور پیشگی رقم جمع نہ کرانے کے باعث ہوئی خالی نشستوں کو پ±ر کرنے لیے ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے، جس میں چھتیس گڑھ کے 82، دہلی کے 440 گجرات کے 1594 ہریانہ کے 23 کرناٹک کے 1380 کیرالا کے 1561 مدھیہ پردیش کے 558 مہاراشٹرا کے 2499 منی پور کے 50 تامل ناڈو کے 633 اور تلنگانہ کے 1316 عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے لیے منظوری ملی۔