5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد، 7 جون (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس
علما دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالحجہ الحرام 1445ھ زیر نگرانی
حضرت مولانا سید حسن ابراھیم حسینی قاداری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علما دکن آج
شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں
منعقد ہوا- شہر میں مطلع ابرآلود تھا اطراف و
اکناف بھی یہی کیفیت تھی البتہ پونڈی چیری اور تنجاور میں چاند نظر آنے کی اطلاعات
ملی جسکی تصدیق صدر قاضی صاحب چنئی نے فرمائی- لھذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت
ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن اعلان کرتی ہیکہ کل بروز ہفتہ 8 جون 2024 کو یکم ذی
الحجہ 1445ھ ہوگی- نوٹ 17 جون کو عیدالاضحی ہوگی-