حیدرآباد،یکم جنوری(راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن نے اعلان کیا کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس کے مطابق شب معراج 27 جنوری بروز پیر کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی
صدر مجلس علما دکن کا ماہانہ اجلاس رویت ہلال ماہ رجب المرجب 1446 کے سلسلے میں، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علما دکن کی نگرانی میں آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔