: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ،26 اکتوبر (یو این آئی) جامع سمجد رویت ہلال کمیٹی اور آل انڈیا سنی جمعیت العلما رویت ہلال کمیٹی آج 29 ربیع الاول کو الگ الگ اعلانات کیے ہیں کہ ربیع الآخر کا چاند نظر نہیں آیا ہے، مفتی محمد اشفاق نے کہا کہ ممبئی اور
اطراف میں چاند کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی- اسطرح آل انڈیا سنی جمعیت العلما رویت ہلال کمیٹی ممبئی کی جانب سے قاضی شہر حضرت علامہ مفتی محمود اختر صاحب نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعرات 27 اکتوبر کو 30 ربیع الاول ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے-