: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/١٩نومبر(ایجنسی) آپ نے سنا اور دیکھا ہوگا کہ حضور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر مسلمانوں نے کئی کتابیں لکھی ہیں، جن میں انکی زندگی ، انکے اخلاق، انکی سادگی، انکی تربیت، انکی سنتوں اور کئی عنوانات پر کئی ساری کتابیں لکھی گئی ہیں، لیکن آج ایک غیر مسلم شخص نے ان پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر کتاب
لکھی ہے، میسور یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کے-ایس-راما کرشنا راؤ نے Mohammed Peace be upon him The Prophet of The Islam کتاب لکھی، پروفیسر راما کرشنا اسلام اور حضور سے متعلق کتابوں کا مشاہدہ کرتے تھے اسکے بعد انہوں نے کتاب لکھ ڈالی جو شہر کے بک اسٹال پر دستیاب ہے، ہمالیہ بک ورلڈ نے اسے کتاب کی شکل دی ہے، جو ہرشہر کے تمام ہمالیہ بک ورلڈ پر دستیاب ہے-