ذرائع:
لاکھوں عازمین حج آج منگل کو میدان عرفات میں حج کا رُکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔ حجاج نے مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں عبادات کیں اور حج کا خطبہ سُنا۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکام کی میدان عرفات میں حجاج کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں مکمل تھی۔ حجاج کے قافلے پیر اور منگل
کی درمیانی شب سے ہی میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
حجاج نے میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان دو اقامت کے ساتھ ادا کی اور غروب آفتاب تک وقوف کریں گے۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج کے قافلے مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔ نماز فجر کے بعد حجاج منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔