the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،18جولائی (ایجنسی) حکومت سعودی عرب نے مکہ روڈ انیشی ایٹیوکے نام سے سفر حج کو زیادہ بہتر، سہل اور آرام دہ بنانے کی جو پہل کی ہے اس سے آئندہ برس سے ہندوستانی عازمین کے بھی استفادہ کرنے کی امید ہے۔ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے آج یہاں حج انتظامات کے متعلق ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر الساطی نے بتایا کہ مکہ روڈ انیشی ایٹیو(طریق مکہ پہل)پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائشیااور تیونس ملکوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے اور اس پروگرام کے تحت ان ملکوں سے امسال دو لاکھ 25 ہزار عامین حج کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کے سلسلے میں حکومت ہند کے



ساتھ با ت چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ اگلے سال سے یہ ہندوستان میں بھی شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اور ہندوستانی افسران کے درمیان پچھلے دنوں اس موضوع پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
مکہ روڈ انیشی ایٹیو کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جانے والے عازمین کو ان کے اپنے ملکوں ہی میں ہوائی اڈوں پر ای ویزے جاری کیے جاتے ہے ہیں اور سعودی عرب میں آمد سے قبل ہی ان کے داخلے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جاتی ہے تا کہ انھیں جدہ یا مدینہ ہوائی اڈے پر کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بلاتاخیر اور بلا رکاوٹ اپنی جائے قیام منتقل ہوسکیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.