: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 18 دسمبر (یو این آئی) صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہمہ گیر ملکی،ملی اور سماجی بے مثال خدمات کے پیش نظر آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ نے باتفاق رائے ایک بار پھرجمعیۃعلماء ہند کی صدارت کیلئے مولانا سید ارشد مدنی کے نام کی سفارش کی ہے جمعیۃعلماء ہند کے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب صاحب کے سرکلر مجریہ20؍ نومبر2023ء
کی روشنی میں آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے صدر کے نام کی سفارش کے لئےقلب ممبئی میں واقع جمعیۃعلماء کےریاستی دفتر میں اراکین مجلس عاملہ و مدعوئین خصوصی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولاناحافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر) منعقد ہوا ،اجلاس میں تمام حاضرین نے باتفاق رائے آئندہ میقات صدارت کے لئے حضرت مولانا سید ارشد مدنی مد ظلہ کے نام کی سفارش کی ۔